پشاور: دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے اہم اجلاس
👁️ 140 بار دیکھا گیا
پشاور: دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے اہم اجلاس
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا اور ملک بھر میں دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ہمہ جہتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام نے سٹیٹ بینک، قومی احتساب بیورو(نیب)، کسٹمز اور فرنٹیئر کور حکام کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں بین الادارتی رابطہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی نے مکمل تعاون اور دہشتگردوں کی مالی معاونت اور پیسوں کی غیر قانونی نقل وحرکت روکنے پر مکمل اتفاق کیاگیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ این جی اوز کے فنڈز میں وسیع پیمانے پر خوردبرد کا پتہ چلا ہے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے زاویئے پر تحقیقات ہو رہی ہیں اگر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ فنڈز دہشت گردوں کو نہیں ملے تو نیب کو آگاہ کردیا جائیگا اور اگر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تصدیق ہوتی ہے تو سی ٹی ڈی کو آگاہ کیا جائیگا۔
اجلاس میں تصدیق ہوئی کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے و الے اکثر افغان شہری ہیں جن میں کچھ کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہیں جس پ نادرا سے رابطہ کرنے اور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور ہر ملکی ادارے سے رابطہ کیا جائیگا اور اس لعنت کے خلاف مل کر کام کیا جائیگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C