پشاور: دہشتگرد حملہ جہاد نہیں جہالت ہے، علی امین گنڈاپور
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پشاور: دہشتگرد حملہ جہاد نہیں جہالت ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملہ جہاد نہیں جہالت ہے۔ امن اور خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے، کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا خوشحال ملک نہیں بنا سکتے۔
پشاور میں پولیس شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عوام دہشت گردی کی جنگ میں قربانی دے رہے ہیں۔ تقریب میں موجود شہداء کے لواحقین، پولیس غازی و افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔ فنڈز کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیں گے۔ امن ہوگا تو سب کچھ ہوگا، پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں مہیا کریں گے۔ شہداء کے بچوں کا اپنے بچوں کی طرح خیال کریں گے۔ فوجی کے بیٹا اور بھائی، سب فورسز کی شہادتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے پولیس کو فنڈز دے دیے ہیں۔ آئی جی جلد از جلد پولیس شہداء کے کوٹے پر بھرتیاں کریں۔ پولیس فنڈ پہلے سے کم ہے، ٹریفک جرمانوں کے 20 فیصد شہداء فیملیز کو ملیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر پولیس سے الجھنا نہیں چاہیے۔ چیک پوسٹوں پر شناخت پوچھنے پر کوئی جذبات میں نہ آئے، ہمارا صوبہ دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ آئی جی پولیس کیلئے جو مانگیں گے دیں گے، پولیس کی قربانیاں بہت زیادہ ہیں، پولیس جوانوں کی ہمت بڑھانی ہے اور سپورٹ دینی ہے۔ امن اور خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C