پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ متنی کے علاقے میں سلیمان خیل کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل شاہ نواز سکنہ سلمان خیل بڈھ بیر صبح ساڑھے 6 بجے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں سلمان خیل نہر غارہ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کانسٹبل کی تھانہ متنی کی حدود سرہ خاورہ کیمپ میں پولیو ڈیوٹی لگی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جائے وقوع سے کلاشنکوف کے خالی خول برآمد کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
بعد ازاں پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن محمد وقاص خان سمیت دیگر پولیس افسران اور ان کے لواحقین موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26327 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15576 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11862 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9179 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7461 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5262 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C