پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
👁️ 354 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن اور جمرود سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق گزشتہ شب ریگی ماڈل ٹاؤن اور جمرود سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور پولیس نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ تاہم اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، جبکہ حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران علاقے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت اور اس کے ممکنہ نیٹ ورک کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C