پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
👁️ 89 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب نادرن بائی پاس پر پولیس پارٹی کو فائرنگ اور دستی بم حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور اور ایک مطلوب اشتہاری مجرم ہلاک ہوگئے۔
کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق پولیس اہلکار تھانہ شاہ پور کی حدود میں نادرن بائی پاس سے گزر رہے تھے اور پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے کو حراست میں لینے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پھینکے، جس سے ایس ایچ او چمکنی اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے دو افراد کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے بھی ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کی ایک وجہ اشتہاری مجرم ممتاز کو نشانہ بنانے سے متعلق سامنے آ رہی ہے، تاہم حملے کے اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C