28/November/2025

پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکا، واقعہ دہشتگردی قرار

👁️ 289 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکا، واقعہ دہشتگردی قرار

پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکا، واقعہ دہشتگردی قرار

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو)  پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا، جسے صوبائی حکومت اور پولیس نے دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔

 

پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کا وزن تقریباً ڈیڑھ کلو گرام تھا۔ پولیس نے دھماکے کے مقام کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ملزمان نے آئی ای ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑا تھا، لیکن چھوڑا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔

 

واقعے کے نتیجے میں 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی، جس کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C