پشاور کے علاقے حسن خیل میں جھڑپ؛ 5 دہشت گرد اور کیپٹن سمیت دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پشاور کے علاقے حسن خیل میں جھڑپ؛ 5 دہشت گرد اور کیپٹن سمیت دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے مضافاتی علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عبدالرحیم سمیت 5 دہشت گرد اور کیپٹن حسین جہانگیر سمیت 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کےعلاقے حسن خیل میں دوران آپریشن شہید ہونے والے کیپٹن حسن جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، حوالدار شفیق اللہ شہید کی بھی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کےافسران، سول حکام، عوام، اور جوانوں نے شرکت کی، شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے، شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشت گردی کےخاتمےکے لیے پر عزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C