02/December/2025

پنجاب: تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشتگرد کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

👁️ 234 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشتگرد کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

پنجاب: تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشتگرد کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

تلہ گنگ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع تلہ گنگ سے گرفتار کیے جانے والے افغان دہشتگرد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

 

ویڈیو بیان میں افغان شناخت یافتہ دہشتگرد نے اپنا نام قاسم عرف حسن بتایا اور کہا کہ "میری قوم دلوذی ہے اور میں افغانستان کے علاقے گردیز ولایت کا رہنے والا ہوں۔ 10 سال پہلے افغانستان سے لکی مروت آیا، یہی پلا بڑھا، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے پیار ملا"۔

 

گرفتار دہشتگرد کے مطابق، "2025 میں سرہ درگہ میں میری ملاقات طالبان کمانڈر ارمانی سے ہوئی۔ اس نے مجھے جہاد کی دعوت دی اور فدائی کارروائی کرنے کا کہا۔ کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعے پر حملے کی نیت سے ریکی بھی کرائی، لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم حملہ نہیں کر سکے"۔

 

دہشتگرد نے مزید بتایا کہ "افغان سرحد تک طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔ بعدازاں کمانڈر ارمانی کے مشورے پر میں تنظیم میں واپس چلا گیا۔ اس نے مجھے تنظیم کے لیے نئے لوگ تلاش کرنے کو کہا۔ میں نے پانچ افراد اس کے حوالے کیے اور فی بندہ مجھے 10 ہزار روپے دیے گئے۔ ستمبر میں میں پنجاب آگیا۔ مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا، لیکن چند دن بعد پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا"۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C