پنجاب: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 18 دہشت گرد گرفتار
👁️ 203 بار دیکھا گیا
پنجاب: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 18 دہشت گرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 386 کارروائیاں کیں، جن میں 386 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ 18 دہشت گردوں کو اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر ممنوعہ سامان سمیت گرفتار کیا گیا۔
مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نورالامین سلیم اور صدام وغیرہ شامل ہیں، یہ گرفتار دہشت گرد فتنۃ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا تعلق لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاول پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال اور پاکپتن سے ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 3020 گرام بارودی مواد، 14 ڈیٹونیٹر، 33 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 3 آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیم کے 151 پمفلٹ، میگزینز، پرائما کارڈز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مختلف شہروں کی اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 18 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 4 ہزار 601 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں ایک لاکھ 9 ہزار 892 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، اور 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 314 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 282 برآمدگیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب ایک محفوظ پنجاب کے ہدف کے حصول کے لیے پوری محنت سے کام کر رہا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C