پنجاب: ڈیرہ غازیخان خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا شیڈو گورنر عمر معاویہ ہلاک
👁️ 424 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازیخان خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا شیڈو گورنر عمر معاویہ ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایک آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنوبی پنجاب کے مبینہ شیڈو گورنر عمر معاویہ سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کوہ سلیمان کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کے 12 سے 15 مسلح افراد پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی راستوں سے تمن قیصرانی کے قبائلی علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد جدید ہتھیاروں، نگرانی کے آلات اور ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی ٹیموں کو متحرک کیا گیا۔ اہلکاروں نے جنڈوگا کے قریب کاچی گورو-لکھنی کے پہاڑی علاقے میں رات بھر خفیہ نگرانی جاری رکھی۔
ترجمان کے مطابق دن کے وقت ڈرون اور دیگر تکنیکی ذرائع سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے، تاہم ان کے دیگر ساتھی زخمیوں کو ساتھ لے کر دشوار گزار راستوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی جنوبی پنجاب کے مبینہ والی و شیڈو گورنر عمر معاویہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق عمر معاویہ، جسے محمد عمر معاویہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، 2023 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے جنوبی پنجاب میں تنظیمی توسیع کے منصوبے کے تحت شیڈو گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمر معاویہ ماضی میں لشکر جھنگوی سے بھی وابستہ رہا اور جنوبی پنجاب میں پولیس حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث سمجھا جاتا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C