پنجاب: کالعدم ٹی ایل پی کے 507 مدارس و مساجد تنظیم المدارس اہلسنت کے حوالے
👁️ 263 بار دیکھا گیا
پنجاب: کالعدم ٹی ایل پی کے 507 مدارس و مساجد تنظیم المدارس اہلسنت کے حوالے
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ناظم اعلی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی نے حکومت پنجاب کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام قبول کرتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔
معاہدے کی شرائط کے مطابق: تمام مدارس ملکی سلامتی، معاشرتی امن اور استحکام کے پابند ہوں گے۔
مدارس خود کو ہر قسم کی شرپسندی یا غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں گے۔
مینجمنٹ، فیکلٹی اور طلبہ میں کسی مشکوک یا دہشت گرد سرگرمی میں ملوث افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
ادارے ریاستی قوانین اور پالیسیوں کی مکمل تعمیل کریں گے اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔
تنظیم المدارس نے اپنے تحت لیے جانے والے مدارس کے مہتمم، ناظم اعلی اور سربراہان کو اقرار نامے پر دستخط کرنے کی ہدایت بھی دی ہے، جس میں وہ یہ یقین دہانی کریں گے کہ ان کے ادارے میں ملکی و قومی سلامتی کے منافی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی اور کسی قسم کی شرپسندی میں ملوث نہیں ہوں گے۔
معاہدے کے مطابق، تمام مدارس اپنے طلبہ و طالبات کو قانون کی پاسداری اور حب الوطنی کا درس دیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں تنظیم کو قانونی و انضباطی کارروائی کا حق حاصل ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C