پنجگور میں دہشت گردوں کا ایف سی کانوائے پر حملہ، شہدا کی تعداد 6 ہو گئی
👁️ 221 بار دیکھا گیا
پنجگور میں دہشت گردوں کا ایف سی کانوائے پر حملہ، شہدا کی تعداد 6 ہو گئی
تربت (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبے پنجگور میں دہشت گردی کے حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے سی پیک روٹ پہ ایف سی کانوائے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملہ پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقے گوران کے مقام پر ہوا۔ جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے 4 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق بھی کی ہے۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ پر امن بلوچستان اور صوبےکی ترقی کےخلاف سازش ہے۔
امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ واقعےمیں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
https://twitter.com/BrasRaajiSangar/status/1097083390325678080?s=19
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان خان بلوچ نے قبول کرلی ہے
خان بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ حملہ میں 9 اہلکار ہلاک کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C