پولینڈ یوکرین کو 12 مگ 29 لڑاکا طیارے دے گا
👁️ 58 بار دیکھا گیا
پولینڈ یوکرین کو 12 مگ 29 لڑاکا طیارے دے گا
وارسا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) پولینڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو ایک درجن مگ 29 لڑاکا طیارے دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس طرح پولینڈ یوکرین کی حکومت کی جنگی طیاروں کی فوری طلب پورا کرنے والا پہلا نیٹو رکن بن جائے گا۔
پولش صدر آندرج ڈوڈا نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک چار سوویت ساختہ جنگی طیارے پولینڈ کو دینے کے لیے تیار ہے اور آنے والے دنوں میں مگ 29 لڑاکا طیارے کییف کے حوالے کر دے گا جبکہ یوکرین کی باقی عسکری ضروریات جانچ پڑتال کے بعد آہستہ آہستہ مستقبل میں پوری کی جائیں گی اور یوکرین کو جس جس جنگی سامان کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کیا جائے گا۔
ڈوڈا نے یہ نہیں کہا کہ کیا دوسرے ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔ اگرچہ سلوواکیہ نے کہا ہے کہ وہ بھی اپنے کچھ مگز یوکرین بھیجے گا۔ جبکہ یوکرینکے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے مغربی ممالک سے نئے جنگی طیاروں اور دیگر ساز و سامان کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو اتحادیوں کی طرف سے یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے میں اب تک ہچکچاہٹ کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
پولینڈ کے رہنما نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جنگی طیارے بھیجنے کا عمل صرف ایک بڑے بین الاقوامی اتحاد کے اندر ہی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سلوواکیہ نے کییف کو بھی اپنے مگ 29 طیارے فراہم کرنے کی تیاری کا اعلان کیا۔ پولش وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے منگل کے روز اپنے بیان میں عندیہ دیا تھا کہ وارسا چند ہفتوں کے اندر اندر اپنے مگ طیارے کییف بھیج سکتا ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مغربی دفاعی اتحاد کے کسی دوسرے رکن ملک کی طرف سے اس کی پیروی کرنے کے لیے تیار ہے۔
یوکرین کی فضائیہ مگ طیاروں سے واقف ہے اور فوری طور پر ان طیاروں کو استعمال کر سکتی ہے۔
کییف روس کے ساتھ جنگ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اپنی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے لڑاکا طیاروں کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ابھی تک ایسی کوئی علامات نظر نہیں آرہی ہیں کہ امریکہ یا برطانیہ جنگی طیارے بھیجیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C