پکتیکا فضائی حملہ بین الاقوامی قانون کے منافی، اقوام متحدہ
👁️ 123 بار دیکھا گیا
پکتیکا فضائی حملہ بین الاقوامی قانون کے منافی، اقوام متحدہ
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن، یوناما نے افغانستان میں ان پاکستانی فضائی حملوں کی چھان بین کا طالبہ کیا ہے جن کے بارے میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ ان میں عام شہریوں سمیت 46 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان، یوناما نے کہا ہے کہ اسے اس بارے میں مستند رپورٹس ملی ہیں کہ 24 دسمبر کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی ملٹری فورسز کے فضائی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ، ’’ بین الاقوامی قانون ملٹری فورسز پر یہ زمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور یہ کہ جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تفتیشی کارروائی کی ضرورت ہے۔‘‘
طالبان حکومت نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے، جب کہ چھ دوسرے زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر بچے تھے۔
پاکستان کے ایک سیکورٹی اہلکار نے بدھ کو اےایف پی کو بتایا تھا کہ’’ بمباری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، اور کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ اس نے کہا کہ یہ دعوے کہ شہریوں کو نقصان پہنچا تھا، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔‘‘
افغانستان کے سرحدی اور قبائلی امور کے وزیر نور اللہ نوری نے اس حملے کو ایک وحشیانہ، متکبرانہ حملہ قرار دیا۔ جائے واقعہ کے دورےکے دوران انہوں نےکہا، ’’ یہ ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب دیا جائے گا۔‘‘
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے حملوں کی تصدیق نہیں کی لیکن جمعرات کو ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا: ہمارے سیکیورٹی کے عملے پاکستانیوں کو ٹی ٹی پی سمیت، دہشت گرد گروپس سے محفوظ رکھنے کے لیے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔‘‘
زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ گفت وشنید کو اولیت دی ہے اور یہ کہ اسلام آباد کے خصوصی سفیر، صادق خان عہدے داروں سے ملاقات کے لیے کابل میں تھے، جہاں سیکیورٹی کے امور اور ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروپس کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے سے مقابلے کے لیے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ ڈائیلاگ اور باہمی اشتراک کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے سے روکے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک صحافی نے صوبائی دار الحکومت شرن کے ایک اسپتال میں متعدد زخمی بچوں کو دیکھا جن میں سے ایک کو ڈرپ لگ رہی تھی اور دوسرے کے سر پر پٹی بندھی تھی۔
طالبان اتھارٹی کی جانب سے ترتیب دیے گئے ایک پریس ٹرپ میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے پاکستانی سرحد سے لگ بھگ 20 سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تین مقامات پر چار کچی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنے دیکھا۔
اے ایف پی نے متعدد رہائشیوں سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ حملے شام دیر گئے ہوئے تھے اور ان سے دیہاتوں میں دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جب کہ یہ حملے گھروں اور ایک اسلامی اسکول کی تباہی کا باعث بنے۔
متعدد رہائشیوں نے حملوں میں مکانات کو ہدف بنائے جانے کے بعد ملبے سے لاشیں نکالنے، اور متعدد خاندانوں کے افراد کی ہلاکت کی رپورٹ دی۔
‘مسائل بڑھ سکتے ہیں’
ٹی ٹی پی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کی سرحد کے نزدیک ایک فوجی مضافاتی چوکی پر ایک حملے کادعویٰ کیا تھا جس میں پاکستان کے بقول 16 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
یہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعوں کی تازہ ترین لہر ہے، جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے، جس میں 2021 میں طالبان حکومت کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد نے کابل کے حکام پر عسکریت پسند جنگجوؤں کو پناہ دینے اور انہیں پاکستانی سرزمین پر بلا روک ٹوک حملہ کرنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا ہے- کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C