پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی
لاہور (ڈیلی اردو) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ بنگلا دیش کے واحد ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال ہیں جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
پاکستانی ٹیم بابر اعظم سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی پر مشتمل ہے۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، مھٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C