پی ایس ایل 4 کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا: احسان مانی
👁️ 98 بار دیکھا گیا
پی ایس ایل 4 کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا: احسان مانی
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کے صدر نے نجی مصروفیت کی بنیاد پر پاکستان آنے سے معزرت کا اظہار کیا ہے تاہم آئی سی سی چیرمین ڈیوڈ رچرڈسن سمیت دیگر غیرملکی شخصیات پی سی بی کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا۔
قبل ازیں انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا،این ایل سی کے کرنل صہیب اور نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے ان کو تفصیلی بریفننگ دی، بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مقابلوں کے دوران اسپورٹس صحافیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلیے بھارت سمیت تمام آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز کو مدعو کر کیا تھا، کونسل کے بھارتی چیئرمین ششانک منوہر کو بھی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جس وقت دعوت ارسال کی گئی تب جنگ کا ماحول نہیں بنا تھا، موجودہ صورتحال میں بورڈ خود انہیں مدعو کرنے سے گریز کرتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کرکٹ سربراہان کو بھی کراچی مدعو کیا ہے، حکام چاہتے ہیں کہ غیرملکی مہمان خود آکر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، اس سے انھیں ٹیمیں بھیجنے کے فیصلے میں بھی مدد ملے گی۔
گزشتہ دنوں کرکٹ پاکستان کو انٹریو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بتایا تھا کہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے سیکیورٹی منیجرز کو بھی فائنل دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C