چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
👁️ 260 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور نوشکی میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے دو مختلف واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت سات گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیاں کوئٹہ سے تفتان کی جانب جا رہی تھیں۔ ان کے مطابق مسلح افراد نے رات تقریباً ڈھائی بجے ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
اہلکار کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں تین آئل ٹینکر اور چار ٹریلرز شامل تھے، جنہیں آگ لگانے سے شدید نقصان پہنچا۔
دوسرے واقعے میں دالبندین اور پدگ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرکوں کو روک کر ان سے چاول اتار لیے اور بعد ازاں سامان لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔
نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ
ادھر ضلع نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار کے مطابق نوشکی شہر کے جنوب میں منگل کی صبح مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ حملے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد نوشکی شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے احتیاطاً اپنی دکانیں بند کر دیں۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوشکی میں کرفیو منگل کی رات 8 بجے سے 31 جولائی کی رات 8 بجے تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے تحت شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت، اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، طبی اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
29/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، ایک اور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع
29/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کی نئی حکومت سے مذاکرات کی امید
29/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں 5 ڈرون حملے ناکام، سکیورٹی فورسز نے تمام ڈرون مار گرائے
29/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کرم : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
29/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
29/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9311 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C