چترال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
چترال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
چترال (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی نے خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، لوئر چترال میں کارروائی کے دوران غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے چترال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائک اپریشن کیا گیا جس کے دوران دروش بازار میں واقع ایک دکان پر چھاپے کے دوران آفتاب ولد محمد اعظم ساکن افغانستان کے دوکان سے 21850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈینامائیٹ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے برآمد شدہ پاوڈر اور دھماکہ خیز مواد کو اپنی ملکیتی بتلا کر اپنے آپکو ایک کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن بتلایا اور مزید انکشاف کیا کہ وہ یہ مواد تخریب کاریوں میں استعمال کرنے کے لئے رکھا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے شرپسند عناصر کو چترال کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سوات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعہ 7 اور ایکسپلوسیوز ایکٹ کے دفعہ 4/5 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا دس دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر پولیس کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
16/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
پشاور : سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر دھماکہ، بیرونی دیوار منہدم، اے ایس آئی زخمی
16/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15546 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5178 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C