چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ کا سیکیورٹی پلان تیار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ کا سیکیورٹی پلان تیار
لاہور (ڈیلی اردو) چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام اور عرس داتا گنج بخشؒ کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 677 مجالس، 378 جلوس کی سیکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی و حساس مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر اضافی نفری تعینات کی جائے، عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں میں لیڈی پولیس افسران اور اہلکار خواتین کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔
آئی جی پنجاب نے حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ چہلم حضرت امام حسن علیہ السلام اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے سیکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے کمیونٹی لیڈرز، علماء کرام، امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل کوآرڈینیشن رکھیں۔ سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول رومز سے چہلم جلوس و مجالس،عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں چکوال ضلع میں جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔17 صفر کا مرکزی جلوس کچھ دیر قبل امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس اپنے مقررہ اور قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت امام بارگاہ مہاجرین سادات پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامیہ کی طرف فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس، ایلیٹ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور افسران سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
پاک فوج، رینجرز کے دستوں کو بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر انتظامی افسران جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C