چین بھی نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 197 بار دیکھا گیا
چین بھی نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، امریکی صدر ٹرمپ
بیجنگ (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری عزائم اور خطے میں اس کی پالیسیوں پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے اور اس حوالے سے امریکہ بھی ایک کردار ادا کر رہا ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران ایران کی صورتحال، تیل کی خرید و فروخت اور خطے کی مجموعی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے چینی قیادت کو باور کرایا کہ امریکہ خطے میں عدم پھیلاؤ (non-proliferation) کی کوششوں میں مدد کر رہا ہے، کیونکہ ان کے بقول چین بھی نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر شی جن پنگ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو عسکری ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا، جسے انہوں نے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین ایران سے بڑی مقدار میں تیل خریدتا ہے اور بیجنگ اپنی توانائی ضروریات کے باعث اس تجارتی تعلق کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ چین خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ دیکھنے کا خواہاں ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے اور بڑی طاقتیں اس معاملے میں سفارتی رابطے تیز کیے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C