چین نے چاند پر قبضہ کرنے کے ارادے کے الزام کو مسترد کر دیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
چین نے چاند پر قبضہ کرنے کے ارادے کے الزام کو مسترد کر دیا
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/رایٹرز) چین نے پیر کے روز امریکی خلائی ادارے ناسا کے سربراہ کی جانب سے اس انتباہ کو ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ چین فوجی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر چاند پر قبضہ کر سکتا ہے۔
اس موقف کی وضاحت میں بیجنگ کے ایک ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ خلا میں قوموں کی برادری قایم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ چین نے گزشتہ دہائی میں اپنے خلائی پروگرام کی رفتار تیز کر دی ہے، جس میں چاند پر تحقیق بھی شامل ہے۔ چین نے 2013 میں پہلی مرتبہ چاند پر بغیر عملے کے لینڈنگ کی تھی اور توقع ہے کہ اس دہائی کے آخر تک وہ خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کے لیے، طاقتور راکٹ لانچ کرے گا۔
اس سے قبل ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے جرمن اخبار بِلڈ میں ، ہفتے کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “ہمیں اس پر بہت تشویش ہونی چاہیے کہ چین چاند پر اتر رہا ہے اور کہہ رہا ہے: ‘اب یہ ہمارا ہے اور تم باہر رہو ۔”
امریکی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ چین کا خلائی پروگرام ایک فوجی پروگرام ہے اور چین نے دوسروں سے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی چرائی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے حقائق کو نظر انداز کیا ہو اور چین کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بات کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین کی خلا میں معمول کی اور مناسب تحقیقی کوششوں کے خلاف مسلسل منفی مہم چلارہا ہے، اور اس طرح کے تبصروں کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے خلا میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو فروغ دینے پر ہمیشہ زور دیا ہے اور ، خلا میں ہتھیار وں کی کسی دوڑ یا اسے مسلح کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
ناسا، اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت، 2024 میں چاند کے گرد چکر لگانے اور 2025 تک عملے کے ساتھ قمری جنوبی قطب کے قریب لینڈنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین اس دہائی میں کسی وقت چاند کے قطب جنوبی پر بغیر عملے کے مشن بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2616 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C