ڈیرہ اسماعیل خان: آپریشن میں میجر سمیت 4 اہلکار، 2 شدت پسند اور 3 سویلین ہلاک
👁️ 99 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: آپریشن میں میجر سمیت 4 اہلکار، 2 شدت پسند اور 3 سویلین ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوئی بہارہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف ایک کارروائی کی۔ فوجی حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران پانچ مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔
ہلاک دہشتگرد اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ریاستی اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک میجر سمیت چار سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر تین عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C