ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: پاکستانی طالبان کا نام نہاد ویلفیئر سربراہ دلاور اور کمانڈر خیام ہلاک
👁️ 405 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: پاکستانی طالبان کا نام نہاد ویلفیئر سربراہ دلاور اور کمانڈر خیام ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے نواحی گاؤں گرہ جہان خانی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بنیاد آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی، جبکہ دونوں کا تعلق تحصیل کلاچی سے بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق دلاور ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا، جو علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے نام نہاد ’’ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ‘‘ کا سربراہ اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث رہا۔
کارروائی کے دوران خیام بھی ہلاک ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دلاور متعدد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز پر کیے گئے کئی آئی ای ڈی حملوں کا ذمہ دار تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C