ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد ملنگ عباس کی تشدد زدہ لاش برآمد
👁️ 263 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد ملنگ عباس کی تشدد زدہ لاش برآمد
نوٹ (اس تحریر کا مواد بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔)
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ملنگ عباس عرف ملنگی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے علاقے میں ملنگ عباس کی تلاش شروع کی اور امام بارگاہ کے قریب دو دکانداروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دکانداروں کے مطابق حملہ آور بار بار ملنگی کے بارے میں پوچھتے رہے اور انکار پر انہیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر معلومات نہ دی گئیں تو جان سے مار دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر بعد مسلح دہشت گردوں اس کی کباڑ کی دکان تک پہنچے اور اسے اس کے بیٹے کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔
دو روز بعد شام کے وقت ملنگ عباس عرف ملنگی کی مسخ شدہ اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق لاش پر انسانیت سوز تشدد کے واضح نشانات تھے۔ کمر پر زنجیروں کے گہرے نشانات موجود تھے جبکہ انہیں چھریوں سے کاٹے جانے کے آثار بھی پائے گئے۔ جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں تھا جہاں زخم نہ ہوں۔ جبڑا ٹوٹا ہوا تھا، ایک آنکھ ضائع ہو چکی تھی جبکہ سر پر شدید چوٹوں کے نشانات موجود تھے۔
مقامی افراد کے مطابق یہ منظر انتہائی ہولناک تھا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ملنگ عباس اپنے پیچھے تین کمسن بچوں کو سوگوار چھوڑ گیا، جن میں 11 سالہ بیٹی اور دو بیٹے (8 اور 4 سال) شامل ہیں۔
ان کی نماز جنازہ کوٹلی امام حسین میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا گنڈا پور گروپ متحرک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C