ڈیرہ اسماعیل خان: قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج میں ڈاکٹر ماجد سلیم ایک بار پھر زائرین پر بپھر گئے
👁️ 140 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج میں ڈاکٹر ماجد سلیم ایک بار پھر زائرین پر بپھر گئے
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبے خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ ایک بار پھر زائرین پر بپھر گئے۔ ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کی بدتمزی میں روز بروز اضافہ ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ نے زائرین کو دھمکیاں دیں۔
تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد زائرین کا قرنطینہ سنٹر میں ڈاکٹر ماجد استرانہ کے غیر انسانی سلوک اور رپورٹس میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کورنٹائن سنٹر گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ زائرین کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ تم لوگ کمینے ہو، بے غیرت ہو۔ جس کو رپورٹ کرنی ہے کر لو میرا کچھ کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ میں جب چاہوں جس کو چاہوں کورٹین سنٹر رکھوں۔ ڈاکٹر ماجد سیاسی و سرکاری سرپرستی میں بدمست ہاتھی بن چکا ہے۔ ڈاکٹر ماجد استرانہ کی صحافیوں سے عدم تعاون، ضلعی انتظامیہ سے انفارمشن شیئر نہ کرنا، زائرین سے بدتمیزی کی شکایات متعدد بار اعلی حکام تک پہنچائی گئیں مگر آگاہ کرنے کے باوجود اعلی عہدیدران کی خاموشی بتاتی ہے کہ اس حمام میں سب کے سب ننگے ہیں۔
ادھر زائرین کی اعلیٰ حکام کو چند منٹوں کی مہلت، اعلیٰ حکام کے موقع پہ نہ آنے پر زائرین نے سنٹر سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔ زائرین کو دھمکیاں دینے والا ڈاکٹر ماجد ڈر کر کمرے میں چھپ گیا، زائرین کا ڈاکٹر ماجد کو قرنطینہ سنٹر سے برخاست کرکے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C