ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، لشکرجھنگوی امیر اقبال بالی فرار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، لشکرجھنگوی امیر اقبال بالی فرار
ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی ،پولیس کا انتہائی مطلوب خطرناک ٹارگٹ کلر، دہشت گرد اقبال کھیارہ عرف بالی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب جبکہ چار ساتھی ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سی ٹی ڈی پولیس اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی گروپ کے ضلعی امیر ٹارگٹ کلر دہشت گرد مجرم اشتہاری محمد اقبال عرف بالی ولد اللہ وسایا قوم کھیارہ سکنہ چاہ خانیوالہ تحصیل پروا کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا لیکن دہشت گرد اقبال بالی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے خطرناک مفرور اشتہاری اور اس کے دیگر تنظیمی افراد کو ہر قسم کی سہولت، قیام طعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں چار افراد نعمت اللہ ولد محمد سلیم قوم ڈمرہ سکنہ رمک، تحسین اللہ ولد حمد خان قوم بھمب سکنہ گرہ گل داد، کاشف عرف کاشی ولد عبدالستار قوم درکھان سکنہ محلہ کمال خیل کلاچی اور امر اللہ ولد عبداللہ جان قوم بوراخیل سکنہ روڑی کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ گرفتار ملزمان لشکر جھنگوی گروپ کے سرگرم اراکین ہیں جو کہ محمد اقبال عرف بالی اور دیگر تنظیمی افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C