ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ درابن کی حدود گرہ مستان میں دہشت گردوں کی مردم شماری سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر فائرنگ، فائرنگ سے کانسٹیبل گل فراز شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے جبکہ اے ایس آئی حیات الله، کانسٹیبل آفتاب، کانسٹیبل محمد نعیم اور ڈرائیور صابر شدید زخمی ہیں۔ pic.twitter.com/K5iFpa7AZD
— KP Police (@KP_Police1) March 8, 2023
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان نے یعقوب ذوالقرنین نے کہا کہ یہ واقعہ گیرہ مستان میں دربین پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جس کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ڈیرہ پولیس نے کہا کہ مردم شماری کی ٹیم پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف تھی کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن کو دارا ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعدازاں ان میں سے ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کوہاٹ کے رہائشی گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کا علاج جاری ہے، تاہم حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
بعدازاں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C