ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، 4 اہلکار زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، 4 اہلکار زخمی
اسلام آباد+ ڈی آئی خان (ش ح ط/س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی پر تعینات کردہ پرائیویٹ شخص بھی مارا گیا جبکہ حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1586645525872377861?t=Hd4_h6ym7op-fAYS0ZV0JA&s=19
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حضرت حسین خان اور محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی دار مزدور نعمت اللہ ہلاک ہو گئے جبکہ 4 پولیس کانسٹیبلز زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں میں بلال، عمران، نصراللہ اور نقیب اللہ شامل ہیں۔ لاش و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
https://twitter.com/syedtauqerzaidi/status/1586558191260811264?t=H9SHoSXBCsU3LD4hqpc8QQ&s=19
واردات کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملت ہی ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت، ڈی ایس پی سٹی اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب سیکرٹری وائلڈ لائف نے محکمہ وائلڈ لائف کے دیہاڑی دار اہلکار کے پولیس چیک پوسٹ پر دشت گردوں کے ہاتھوں قتل پر ڈسٹرکٹ افیسر وائلڈ لائف ڈیرہ سے جواب طلب کر لیا۔
ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شدت پسندوں کے ایک حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارازندا میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران خوشاب سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 33 سالہ لانس نائیک ساجد حسین اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی محمد اسرار ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل رواں ہفتے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی میں دو مبینہ خودکش بمباروں کو مارا گیا تھا۔
پولیس عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مبینہ خود کش بمبار امن کمیٹی کے سربراہ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور خود کش جیکٹ پہنے موٹرسائیکلبرکشا پر سوار تھے اور ڈیرہ اسمٰعیل خان-بنوں روڈ پر عرفان کالونی میں واقع نور عالم محسود کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں گارا گلدار گاؤں میں 24 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران مطلوب ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C