ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں دہشت گردوں کا حملہ، امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک، ایک اغوا
👁️ 283 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں دہشت گردوں کا حملہ، امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک، ایک اغوا
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے نواحی علاقے کوٹ اٹل شریف میں دہشت گردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک جبکہ ایک رکن کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ واردات کے بعد حملہ آور ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
حکام کے مطابق حملے میں شاہ زیب، دانش، سولی سمیت ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوئے، جبکہ ایک رکن کو اغوا کر لیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا گنڈا پور گروپ متحرک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C