ڈیرہ غازیخان: پولیس نے پاکستانی طالبان سے اسکول کا قبضہ واپس لے لیا
👁️ 548 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازیخان: پولیس نے پاکستانی طالبان سے اسکول کا قبضہ واپس لے لیا
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں پنجاب پولیس نے دہشت گردوں سے سرکاری اسکول کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسکول کو کلیئر کر کے تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے گیٹ پر رقص کیا تھا اور قریبی راستے پر بارودی سرنگ بچھا دی تھی۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن (ر) طارق ولایت کی سربراہی میں سرحدی پٹی پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی اور اسکول کا قبضہ واپس لے کر تدریسی عمل بحال کر دیا گیا۔
ڈی پی او نے اسکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس علاقے کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
تونسہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع ہے اور یہ پنجاب و خیبر پختونخوا (خصوصاً ضلع ڈیرہ اسماعیل خان) کے سنگم پر واقع سرحدی علاقہ ہے۔ تونسہ کے مغرب میں کوہِ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ واقع ہے جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں سے جڑتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C