کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، گارڈ شدید زخمی، ناظم الامور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، گارڈ شدید زخمی، ناظم الامور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستانی دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں جمعے کو پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جب کہ حملے کا ہدف کابل میں پاکستانی ناظم الامور تھے۔
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر جمعے کو حملہ کیا گیا جس کا ہدف پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی تھے، تاہم اُن کی سیکیورٹی پر مامور کمانڈو اُن کے سامنے آ گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔
دفترِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سپاہی محمد اسرار ہیڈ آف مشن کو بچانے کے دوران شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں افغانستان میں عبوری حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
دفترِ خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کابل میں پاکستانی سفارت کاروں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدمات کرے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جس نے ناظم الامور کے سامنے آ کر اُن کی جان بچائی۔
I strongly condemn dastardly assassination attempt on ???????? Head of Mission, Kabul. Salute to brave security guard, who took bullet to save his life. Prayers for the swift recovery of security guard. I
demand immediate investigation & action against perpetrators of this heinous act— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 2, 2022
کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی نے رواں ماہ نومبر میں ہی اپنی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C