کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
👁️ 68 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ معاہدے کے تحت فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا، کالعدم ٹی ٹی پی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں 6 نکاتی معاہدے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ ان کا 25 اکتوبر 2021 کو افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کی حمایت سے حکومت پاکستان کیساتھ سمجھوتہ طے پایا تھا’۔
گذشتہ رات کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے میڈیا کو جاری پیغام میں جنگ بندی ختم کرنے کے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ’حکومت پاکستان کی جانب سے اس ایک ماہ میں مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئیں اس لیے جنگ بندی جاری رکھنا اب ممکن نہیں ہے۔’
حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے
https://twitter.com/moh_khu09/status/1468981493779337225?t=vSYBXi-kq4Sca-q6p80-xQ&s=19
معاہدے کے تحت دونوں فریقین نے قبول کیا تھا کہ نئی افغان حکومت ثالث کا کردار ادا کرے گی اور دونوں فریق پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو ثالث کی نگرانی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دونوں جانب کے مطالبات پر بات چیت کریں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے یکم نومبر سے 30 نومبر 2021 تک ایک ماہ کی جنگ بندی، حکومت کی جانب سے 102 ’قیدی مجاہدین‘ کی رہائی، انہیں اسلامی امارات افغانستان کے ذریعے ٹی ٹی پی کے حوالے کرنے اور یکم نومبر 2021 کو جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
طالبان کی جانب سے اس مذاکراتی عمل میں قاضی محمد امیر اور مولوی فقیر محمد سمیت ہلال محمود بھی شامل ہیں جن کا تعلق اسلام آباد کی لال مسجد بتایا جاتا ہے۔
بیان کے مطابق حکومت نہ صرف فریقین کے درمیان طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی بلکہ اس کے بجائے سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰاعیل خان، لکی مروت، سوات، باجوڑ، صوابی اور شمالی وزیرستان میں چھاپے مار کر عسکریت پسندوں کو ہلاک اور حراست میں لے لیا، تاہم ایسے حالات میں جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں ہے۔
قبل ازیں ایک آڈیو پیغام میں مفتی نور ولی محسود نے بھی جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا اور اپنے جنگجوؤں کو رات 12 بجے کے بعد دوبارہ حملے شروع کرنے کی ہدایت کی، جنگ بندی کی مدت 9 دسمبر کو ختم ہونا تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C