کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پابندی کے خلاف اپیل کردی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پابندی کے خلاف اپیل کردی
لاہور (ڈیلی اردو) کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی، اپیل انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا درخواست میں موقف ہے کہ ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کے خلاف کالعدم تحریک لبیک کی درخواست کاجائزہ لینے کیلئے کل وزارت داخلہ میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی 12 اپریل کو گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں باالخصوص پنجاب میں ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، پولیس پر حملے کیے گئے، پولیس والوں کو اغوا کیا گیا اور پھر وفاقی حکومت نے اس جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر برائے امورِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ 1997ء کے رُول 11 بی کے تحت تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیئے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔ اس جماعت کو کالعدم قرار دئیے جانے کا اعلان 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب اسی وقت کمزور پڑ گیا جب اس جماعت کے عہدیداروں سے لاہور میں مذاکرات کر کے ان کے مطالبات مان لیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26299 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15546 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11831 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9142 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7422 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5178 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C