کالعدم تنظیموں کے بین الاقوامی رہنماؤں اور کمانڈرز کیخلاف پاکستان کی سخت کارروائی متوقع
👁️ 272 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیموں کے بین الاقوامی رہنماؤں اور کمانڈرز کیخلاف پاکستان کی سخت کارروائی متوقع
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی س) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے عسکریت پسندی میں ملوث بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کے مبینہ سربراہان اور کمانڈرز سمیت 300 سے زائد افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)، یونائیٹد بلوچ آرمی (یو بی اے)، بلوچ ریپبلیکن گارڈز (بی آر جی)، بلوچ ریپبلیکن آرمی (بی آر اے) اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مدد سے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کیا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مقامی سہولت کاروں سے لیکر کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف پروونشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت بھرپور کارروائی کی جائے گی۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کی مبینہ قیادت کی مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کیے گئے جس کے بعد بیرون ملک مقیم عسکریت پسندوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیاسی لبادہ اوڑھے ’دہشت گرد تنظیموں‘ کے بیرون ملک بیٹھے مبینہ سربراہان اور ان کے کمانڈرز کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’تمام دہشت گرد تنظیموں کے سربراہان اور ان کے سہولت کاروں کی مکمل فہرست مرتب کر کے دستیاب شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔‘
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مرتب کردہ ریکارڈ اور شواہد کو وفاقی حکومت کی مدد سے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کر کے بھرپور قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C