کرائسٹ چرچ دہشتگردی: یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا: امام مسجد
👁️ 105 بار دیکھا گیا
کرائسٹ چرچ دہشتگردی: یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا: امام مسجد
کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کے امام جمال فاودا نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔
کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے امام جمال فاودا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود تھا، فائرنگ کے دوران دھویں سے سانس لینابھی محال تھا۔
کرائسٹ چرچ مساجد میں دہشت گردی کے دوران بچ جانے والے مسجد کے امام نے کہا ہے انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ سفاکانہ حملے میں بچ گئے۔
دوسری مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور وہ یہیں رہیں گے۔ واقعہ سناتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔
کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے دوران بچ جانے والے امام مسجد کا کیوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لنوڈ مسجد کے امام الابی لطیف زیر اللہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا میں کیسے بچ گیا، میں جہاں بھی ہوتا وہ مجھے مار دیتا، میں مرنے کے لیے تیار تھا۔
مسجد النور کے امام جمال فاؤدا نے کہا کہ نمازیوں نے کھڑکی سے کود کر جان بچائی۔ حملہ آور ذرا سی آہٹ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر رہا تھا۔ دہشت گرد دوسری رائفل لینے گیا تو چھپےافراد باہر نکل آئے۔
حملہ آور نے دوبارہ آ کر باہر نکلنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔ امام صاحب واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C