کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش دھماکا، دو چینی ہلاک، اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش دھماکا، دو چینی ہلاک، اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی
کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے خارجی راستے پر ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ دھماکہ ایئرپورٹ سے شاہراہ فیصل جانے والی سڑک پر ہوا ہے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور جائے حادثہ سے بنائی گئی ویڈیوز میں متعدد گاڑیاں آگ کی لپیٹ نظر آ رہی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک غیر ملکی سمیت پولیس اور رینجرز 10 سے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔
ایس ایس پی ملیر نے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے، ریسکیو کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔
ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، مسافروں کے لیے ایئرپورٹ آنے والی سڑک کھلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ عمارت و اثاثے محفوظ ہیں ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی، ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لئے ہر قسم کے تعاون کا حکم دیا جب کہ متعلقہ ادارے حادثے، دھماکے کی جگہ اور وجوہات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔
کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے برطانوی خبر رساں ایجنسی بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ اس دھماکے میں دس افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے کراچی ائیر پورٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری نے قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3598 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C