کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، ملزمان پر فردِ جرم عائد
👁️ 395 بار دیکھا گیا
کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت نے کراچی میں اکتوبر 2024 کو ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں دہشت گردوں کی فنڈنگ سے متعلق کیس میں جیل حکام نے ملزم سعید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔
ضمانت پر رہا شریک ملزم، نجی بینک کے منیجر بلال کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے کیس کے گواہوں کو 10 جنوری کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری اور ایئرپورٹ بم دھماکے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ عدالت کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم بھی دے چکی ہے، جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے بشیر زیب اور گل رحمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک چینی باشندے سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو چینی وفد کی سکیورٹی پر مامور تھے۔
اس خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے بیان کے مطابق حملہ مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے شاہ فہد بلوچ عرف آفتاب نے کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر : باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک
30/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، سابق ناظم ہلاک
30/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بن گئے، بحری نقل و حرکت کو محتاط رہنے کی ہدایت
30/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : تعز اور لحج کے محاذوں پر شدید لڑائی، 100 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات
30/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
30/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک
30/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26348 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15592 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9213 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7482 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C