کراچی: بوٹ بیسن کے قریب 3 مزدوروں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
👁️ 80 بار دیکھا گیا
کراچی: بوٹ بیسن کے قریب 3 مزدوروں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے معروف علاقے بوٹ بیسن کے قریب پارک سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں بختاور پارک سے ملی ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افراد بے گھر تھے اور رات گزارنے کے لئے بختاور پارک میں سوئے تھے، تینوں افراد مزدور پیشہ تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق مقتولین کو ممکنہ طور پر پتھر یا کسی بھاری چیز سے مارا گیا، جاں بحق افراد میں امشیر افضل اور علی حسن شامل ہیں، امشیر افضل کا آبائی تعلق مردان کے علاقے زرین آباد جب کہ علی حسن فیصل آباد کے علاقے امین ٹاؤن کا رہائشی تھا ایک شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C