کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
👁️ 254 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملے اور مسلح دہشت گردوں کی کارروائی کے مقدمے میں پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے متعدد کمانڈرز کو حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں رینجرز کے سب انسپکٹر اسد محمود خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے و استعمال کرنے، دہشت گردانہ سازش اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 27 جون 2026 کو رات تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر گلستانِ جوہر میں رینجرز ورکشاپ کمپنی کے ٹی سی بلڈنگ گیٹ پر ایک خودکش حملہ آور نے رینجرز اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود حوالدار ریاض، سپاہی داؤد پرویز اور سپاہی عبدالقدیر سمیت پانچ دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔
مقدمے کے مطابق خودکش دھماکے کے فوراً بعد خودکار ہتھیاروں سے لیس تین مسلح دہشت گرد دھماکے سے متاثرہ مقام کے راستے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے۔
ایف آئی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر اسپیشل فورس اور کوئیک ریسپانس فورس (QRF) موقع پر پہنچ گئی، جہاں رینجرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار حملہ آور نے اپنی شناخت عثمان علی کے نام سے کرائی۔ اس نے اپنے ہلاک ساتھیوں کے نام عمر، عبدالہادی اور خودکش حملہ آور کا نام جانان بتایا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
حملے کے دوران سرکاری املاک اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ چار رینجرز اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ وہ افغانستان کے شہر جلال آباد کا رہائشی ہے اور حملے سے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھیوں جانان اور عمر، جو افغان شہری ہیں، جبکہ عبدالہادی، جو ضلع باجوڑ کا رہائشی ہے اور مبینہ طور پر طویل عرصے سے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا، کے ہمراہ کراچی پہنچا تھا۔ اس نے بیان دیا کہ مقامی سہولت کاروں کی مدد سے انہوں نے کورنگی میں عارضی رہائش اختیار کی اور حملے سے قبل رینجرز ورکشاپ کی ریکی کی۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حملہ افغانستان میں موجود کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز عمر قاری، مولوی احرار اور عبدالواجد کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر حملہ آوروں کو پاکستان بھیجا۔
ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں کو افغانستان میں موجود کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز ملا طاہر افغانی، ملا عبدالمنان اور عمر آفریدی نے دہشت گردی کی تربیت بھی فراہم کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے سلسلے میں مزید چار مقدمات بھی مختلف پولیس افسران کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C