کراچی: سینٹرل جیل سے فرار خطرناک دہشت گردوں کے کیس میں سابق سپریٹنڈنٹ جیل کو سزا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
کراچی: سینٹرل جیل سے فرار خطرناک دہشت گردوں کے کیس میں سابق سپریٹنڈنٹ جیل کو سزا
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں سابق اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل سمیت چودہ ملزمان کو چھ چھ سال قید کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جہاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6سال قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
دیگر مجرموں میں جیل افسران فہیم انور، سالک ایاز اور رفیق چنا سمیت چودہ مجرمان شامل تھے۔ یہ لوگ ضمانت پر رہا تھے اور فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ تیرہ جون 2017 کو سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے غفلت کے الزام میں جیل افسران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4629 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C