08/December/2023

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے امیر و کمانڈر عزت من ولد اسفند یار خان کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق دہشت گرد نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر پاک فوج کے 3 جوانوں کو ہلاک کیا تھا اور یہ دہشت گرد سوات کے سابق وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

خرم وارث کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد اسلحہ چھین کر فرار ہوا تھا اور یہ ایف سی کیمپ اور کانجو ایئر پورٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عزت من نے تحصیل مٹہ سخرہ میں فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کیا اور اس نے سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج پر بھی حملہ کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C