کراچی میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد
👁️ 49 بار دیکھا گیا
کراچی میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی ماہم دختر کو اغوا کے بعد زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔
کورنگی زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی کی کچرا کنڈی کے قریب علی الصبح لاش ملی، حکام کے مطابق بچی کو مارنے سے قبل زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنےکے بعد پولیس کو بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ شب 9 بجے گھر سے نکلی اور غائب ہوگئی تھی، اہلخانہ نے تقریباً رات 12 بجے گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں کروائی تھی، آج صبح 6 بجے بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔
پولیس حکام کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رکشہ سوار ملزم یا ملزمان بچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہوئے، اس نے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ رکے، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے، مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، اہلخانہ کا انتظار کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4698 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C