کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر
کراچی (ڈیلی اردو) نواسۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السّلام اور رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔
اس قبل مرکزی مجلس میں شہادت امام حسین علیہ السّلام اور ان کی قربانی و ایثار کی سنہری تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔
دین اسلام کے لئے صبر، ایثار و لازوال قربانی کے دن حضرت امام حسین علیہ السّلام اور ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں 09 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔ مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا اور نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
مجلس کے اختتام پر عزداران نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ شرکا نے سوئیڈن واقعے کیخلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
نشتر پارک سے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی۔ عزداران نے امریکا، اسرائیل اور سوئیڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی اور دیگر کے ہمراہ جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔
مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3368 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C