کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 413 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران مچھر کالونی سے کالعدم سندھ ریوولوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کے علاقے میں کی گئی، جس میں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔
مزید تحقیقات کے دوران ملزمان سے انکشافات متوقع ہیں، جبکہ انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C