کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 18 جدید پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر قائم کیے گئے سی ٹی ڈی کے خصوصی ویپن ٹریفیکنگ اینڈ مانیٹرنگ سیل نے کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
راجہ عمر خطاب کے مطابق پشاور، درہ آدم خیل، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرز اور دکاندار اس غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحے کے کاروبار کی تشہیر کرتے تھے اور فیس بک اور واٹس اپ پر اسلحے کی نمائش کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں عظمت اللّٰہ، بشیر خان، فضل جان اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو افراد اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا 50 فیصد ایزی پیسہ، جاز کیش یا آن لائن ٹرانسفر کر دیتے ہیں، بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذریعے بذریعہ بس کراچی بھیجتے ہیں، کراچی یا ملک کے کسی بھی علاقے میں اسلحہ پہنچانے کے لیے اپنا کارندہ خریدار کا نمبر دے کر روانہ کرتے ہیں، وہی شخص ڈیلیوری دے کر باقی رقم وصول کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، مشرقی علاقے میں ڈرون بھی مار گرایا گیا
10/November/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملے فی الحال روکنے کا عندیہ، قطر اور سعودی عرب کی امن کوششوں کا اعتراف
10/November/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7624 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C