کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، عباس ٹاؤن بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہلاک
👁️ 59 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، عباس ٹاؤن بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہلاک
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد عمر فاروق کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، دہشتگرد کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے موچکو کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگرد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایک گولی سب انسپکٹر عرفان کی بلٹ پروف جیکٹ میں لگی جس سے وہ محفوظ رہا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 2013ء میں عباس ٹاؤن بم دھماکے کا بھی مرکزی ملزم تھا، دہشت گرد کے خلاف 2013ء سے 2014ء تک دس مقدمات مختلف تھانوں میں درج تھے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 2014ء میں جیل گیا پھر بری ہونے کے بعد افغانستان چلا گیا تھا، ملزم پر مبینہ ٹاؤن، سچل، سی ٹی ڈی، اتحاد ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں مقدمات درج تھے۔
واضح رہے کہ 2014 میں عباس ٹاؤن کے قریب بم دھماکے میں 48 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ستر فلیٹ رہائش کے قابل نہیں رہے تھے۔ اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C