کراچی میں چینی باشندوں پر بم حملہ ناکام
👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی میں چینی باشندوں پر بم حملہ ناکام
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کلفٹن بلاک 2 میں چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔
کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم چسپاں کیا، تاہم گاڑی میں موجود غیر ملکی شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فورا گاڑی ایک طرف کھڑی کرکے پولس کو اطلاع دی۔
پولیس نے فوری پہنچ کر چینی عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر بم ڈیوائس کو مہارت کے ساتھ ناکارہ بنادیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیرشیخ کے مطابق گاڑی چینی ریسٹورینٹ کی ملکیت ہے، کار میں ریسٹورینٹ کا چینی عملہ سوار تھا جس کے بروقت اطلاع دینے سے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔
پولیس نے بم کے بارے میں بتایا کہ ریموٹ کنٹرول میگنیٹک ڈیوائس تھی جسے چلتی ہوئی گاڑی پر چپکایا گیا تھا اور ڈیوائس میں ایک کلو سے زائد سیاہ رنگ کا بارودی مواد موجود تھا۔
بی ڈی یو حکام نے بم کی جانچ پڑتال کے بعد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملزمان نے گاڑی سے دور جاکر سسٹم ایکٹیویٹ کردیا تھا، ڈیوائس میں موجود ڈیٹونیٹر معمول دھماکے سے پھٹا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈیوائس مکمل طور پر نہ پھٹ سکی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C