کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا سہولت کار ساتھی سمیت گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا سہولت کار ساتھی سمیت گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے مبینہ ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا سہولت کار ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا ایک اور ساتھی احمد خشک پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے اور گرفتار مبینہ شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں موٹرسائیکل سوار ساتھی اور سہولت کار شامل ہیں۔
مظہر مشوانی نے کہا کہ واقعے کے وقت نبیل احمد موٹرسائیکل پر سوار تھا، ملزمان نے ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرکے غیر ملکی شخص کو قتل کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو چینی ڈینٹل کلینک پر ہونے والے مقدمے میں باضابطہ گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جو ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا، جس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال کی جانے والی پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔
ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم آجوئی سنگر سے ہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں چینی نژاد پاکستانی ڈاکٹر ہلاک اور چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C