کراچی میں کار پر فائرنگ، بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس شہید ہو گئے؛ بول انتظامیہ
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کراچی میں کار پر فائرنگ، بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس شہید ہو گئے؛ بول انتظامیہ
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس شہید ہو گئے۔
بول نیوز کے انتظامیہ کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے اینکر مرید عباس شہید ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق مرید عباس کو ڈیفنس خیابان بخاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال منتقلی کے دوران مرید عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ مرید عباس اب تک نیوز کی اینکر زارا عباس کے شوہر تھے۔
بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کار پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے!!
مرید عباس کو سینے اور پیٹ پر گولیاں لگیں۔۔#BOLNews #Journalism #MureedAbbas #JusticeForMureedAbbas pic.twitter.com/xOxLiByI4b— BOL Network (@BOLNETWORK) July 9, 2019
ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈیفنس سے آنے والا زخمی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
مقامی پولیس کا موقف
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی سے ہوٹل میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔
عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑا تھا، ایس ایس پی شیراز نذیر
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیراز نذیر نے بتایا کہ واقعے کی ذاتی دشمنی کے پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کیوں کہ جاں بحق ہونے والے صحافی نے کچھ روز قبل کچھ لوگوں کیخلاف درخواست تھانے میں جمع کرائی تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق عاطف زمان نامی شخص نے مرید عباس اور خضر کو دفتر میں بلایا، عاطف زمان نے مرید عباس پر فائرنگ کی تو خضر نے موقعے سے بھاگنے کی کوش کی۔ ایس ایس پی شیراز نذیر نے بتایا کہ عاطف زمان نے خضر کو بھی گولی مار کر قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عاطف زمان نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی ماری۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑا تھا۔
مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا ویڈیو بیان
جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ اور ابتک نیوز کی اینکر پرسن زارا عباس کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مرید عباس کو عاطف زمان نے سوا 8 بجے بلایا۔
زارا عباس نے کہا کہ عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا ہے اور مرید عباس نے کاروبار میں 50 لاکھ روپے لگائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے مہینے سے عاطف زمان پیسے دینے کے وعدے کررہا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اظہار افسوس
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened to know about the assassination of BOL TV young anchor Mureed Abbass. Share the grief of bereaved family and BOL TV administration. May Allah bless his soul. Aamen.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 9, 2019
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ غمزدہ خاندان اور ٹی وی انتظامیہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم مرید عباس کی مغفرت کرے۔
فائرنگ کا ایک اور واقعہ پہلواں گوٹھ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد علی ولد ایاز علی اور زیز الوہاب ولد سید نجف زندگی کی بازی ہار گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C