کررونا وائرس: وزارت داخلہ نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب کر لی، نوٹیفیکیشن جاری
👁️ 123 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: وزارت داخلہ نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب کر لی، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وزارت داخلہ نے فوج بلانے کی منظوری دی جب کہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کےلیے تعینات کردی گئی ہے۔
یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام جوانوں اور طبی وسائل کو مختصر نوٹس پر تیار رہنے کا ٹاسک دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C